بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ میں گزشتہ 10 برسوں میں چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایک رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021 میں، چین کی کل اقتصادی پیداوار عالمی معیشت کا 18.5 فیصد بنی جو 2012 کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ 10 سالوں میں، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی اوسط شراکت 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لیے ایک استحکام اور طاقت کا منبع ہے۔
مستقبل میں چین کے کھلے پن کا دروازہ بند ہونے کے بجائے وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا۔