ثروت گیلانی

ہم تھوڑا کھل کر بات کریں تو مسئلہ ہو جاتا ہے، ثروت گیلانی

لاہور(لاہورنامہ)اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی ویب سیریز چڑیلز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی اپنے لیے آواز بلند نہیں کرسکتا تو پھر ہمیں ان کی آواز بن کر کھڑا ہونا پڑتا ہے.

ہماری مائیں ،بہنیں اورعورتیں ایسی باتیں دل ہی دل میں تو بہت کرتی ہیں مگر کوئی کھل کر بات نہیں کرتا تو ہم ان سب کی آواز بن کر کھڑے ہوئے۔ایک انٹر ویو میں ثروت گیلانی نے کہا کہ ہم نے سارے مسئلوں کی طرف نشاندہی کی اور بتایا کہ یہ وہ تمام مسائل ہیں جن پر آپ بات نہیں کر سکتیں تو ہم آواز اٹھاتے ہیں۔

ویب سیریز میں گالم گلوچ کے حوالے سے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ فلموں میں تو جیسے پھول برس رہے ہوتے ہیں،فلموں میں گالی دیں ٹھیک ہم ویب سیریز میں دیں تو غلط ہے ۔آپ لوگ بڑی اسکرین پرگنڈاسے سے مارتے ہوئے لوگوں کو گالی دیتے رہو وہ کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم انٹرنیٹ کے لیے تھوڑا سا کھل کر بات کریں تو وہ مسئلہ ہے ایسا کیوں؟۔