فواد چوہدری

انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (لاہورنامہ) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں کہ ریجیم چینج کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔