لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی تیاریاں

لاہور میںT20 میچز سے قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی تیاریاں عروج پر

لاہور (لاہورنامہ)شائقین کرکٹ کو دورانِ میچ صاف ماحول فراہم کرنے کے لےے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قذافی سٹیڈیم لاہور میں صفائی انتظامات کے لئے اپنی خدمات پیش کرے گی اور اس سلسلہ میں خصوصی تشکیل کردہ پلان کے تحت کام شروع کر دیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شائقین کرکٹ کو صاف ستھرے ماحول میںٹی ٹوئنٹی سیریز سے محظوظ ہونے کے لیے پاکستان اور انگلینڈکے مابین ٹی ٹونئٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں صفائی اور انکلیوژرز کی واشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل تیاریاں عروج پرہیں۔250 سے زائد سینٹری ورکرز اور 18 سے زائد آپریشنل گاڑیاں صفائی انتظامات کیلئے مامور ہیں اور میچز سے قبل تمام انکلیوژر میں واشنگ اور ڈسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ڈپٹی سی ای اوز منیر حسین اور فہد محمود بھی اس موقع پر اُن کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی ایم آپریشن بلال اشرف نے صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کو بریفنگ دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ پلان کے مطابق25 ستمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے، قذافی اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی دھلائی اور منسلک روڈز پر مینوئل سویپنگ کی جا رہی ہے۔

254سینٹری ورکرز، 26سپر وائزر اور 20آفیسرز اسٹیڈیم کی اندررونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 3واٹر بوذرز، 3مکینکل سویپرز، 5منی ڈمپرز اور ایک کمپیکٹر بھی اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کو صفائی کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی عملہ ہمہ وقت کوشاں ہے اسٹیڈیم کے اندر اور اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ ایریاز میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے نشستوں کی مکمل ڈسٹنگ کی جا رہی ہے دوران میچ ہر انکلوژر میں 7سے 10 سینٹری ورکرز لگاتار ویسٹ پکنگ پر مامور کیے گئے ہیں۔ تمام انکلوژرز کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ٹاون مینیجرز اور اعلٰی افسران مانیٹرنگ کے لیے وزٹ بھی کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاءکے ریپرز اور دیگر ویسٹ کو ساتھ ساتھ کولیکٹ کیا جائے گا۔میچ دیکھنے آنے والے شائقین سے گزارش ہے کہ کھانے کی اشیاءکے ریپرز، شاپنگ بیگز اور دیگر ویسٹ موقع پر موجود عملہ کے حوالے کریں یا کوڑے دان میں ڈالیں۔