اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں،آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں،ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں.
ترقی یافتہ ممالک کی کاربن گیس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعظم نیویارک میں عالمی ضمیرکوجھنجھوڑرہے ہیں،اگر تحریک انصاف والے متاثرین کی مدد نہیں کرسکتے تو خاموش ہو جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کررہا ہے، شیخ رشید نے فرمایا وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں،ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں،دنیا میں گیس کے اخراج میں ہمارا ایک فیصد حصہ ہے،ترقی یافتہ ممالک کی کاربن گیس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعظم نیویارک میں عالمی ضمیرکوجھنجھوڑرہے ہیں، ہم پیسے نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں.
یہ آخرچاہتے کیا ہے اس حوالے سے بھی بیان بازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مخالفین نفرت اور انتشارکی سیاست کر رہے ہیں، کبھی غیرمحب وطن، کبھی گیدڑ کا لفظ استعمال کرتے ہیں،آپ کوجرات کیسے ہوئی اداروں کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں،ایسا رویہ ملک اورسیاست کیلئے ٹھیک نہیں،اگریہ متاثرین کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم خاموش ہو جائیں.
یہ سیلاب متاثرین کی امداد کوبھی رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے 1600 سے زائد اموات ہوئیں، آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں، آپ کواس وقت سیلاب متاثرین کا ہاتھ پکڑنا چاہیے،ایک شخص اپنی سیاست میں اتنا اندھا ہوگیا ہے،جلسوں میں عمران نیازی مجھے ڈاکو کہتا تھا، عدالت نے عمران نیازی کو حقیقت بتادی، مخالفین کو جیلوں میں ٹھونسا اور ہمیں معیشت کا طعنہ دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمرانی تبدیلی نے کم ازکم ہمیں 50 ارب ڈالر کا ٹیکا لگایا ہے،عمران نیازی قرضوں،خساروں کا بوجھ چھوڑ کر گئے، اگر اتنے چار چاند لگائے تھے تو چارسالوں میں ترقیاتی بجٹ بڑھنا چاہیے تھا،جب آئی ایم ایف سے معاہدہ سائن کیا تب ان کی غیرت کہاں گئی تھی؟
عمران نیازی اوراس کا ٹولہ میڈیا پرامداد رکوانے کیلئے مہم چلارہا ہے، عمران خان کا دل پاکستانیوں کیلئے نرم نہیں ہورہا،عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں،قوم دیکھ رہی ہے متاثرین کی کون مدد اورکون سیاست کررہا ہے،عمران نیازی ٹولے میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔