اسحاق ڈار

اللہ کا کرم ہے ، جس دفتر سے نکل کر لندن آیا تھا، اللہ نے واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈا ر

لند ن(لاہورنامہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈا نے کہا ہے کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، میری کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔

پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہیتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانیکا جعلی کیس تھا، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔