ڈاکٹریاسمین راشد

جناح ہسپتال میں ایم آرآئی مشین سےمریضوں کو سہولت حاصل ہوگی، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے جناح ہسپتال لاہورمیں نئی اور جدیدایم آرآئی مشین کاافتتاح کیا۔اس موقع پرایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹریحییٰ سلطان،اعجازگوہر،فیکلٹی ممبران،ڈاکٹرزاور نرسز موجود تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم آرآئی مشین کی فنکشنگ کے عمل کابھی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ جناح ہسپتال لاہورمیں ایم آرآئی مشین کے ذریعے آنے والے مریضوں کو بہت سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے جناح ہسپتال لاہورمیں ایم آرآئی مشین کیلئے کاوش کرنے پرتمام متعلقہ افرادکوخراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر میڈیانمائندگان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان پر اس وقت امپورٹڈحکومت مسلط ہے۔پہلے ایک مفرورکوپاکستان کا وزیراعظم بنادیاگیااور اب دوسرے مفرورکو وزیرخزانہ بنایاجارہاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ترقیاتی کام مکمل کررہے ہیں۔پنجاب میں 23بڑے سرکاری ہسپتال اور 11مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ مریم بی بی کی آڈیوریکارڈنگ انتہائی شرم ناک ہے۔شریف خاندان نے بھارت سے کاروباری تعلقات کی خاطرملکی سا لمیت کو داؤ پرلگادیاہے۔

یہ چھان ٹگڑے کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو لوٹاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوامی پیسے کی لوٹ مارکی ہے۔پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ اسحاق ڈارنے پہلے بھی ملکی خزانے کابیڑہ غرق کیااور اب دوبارہ بیڑہ غرق کرنے آرہاہے۔وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے یہ حالات ہیں۔عمران خان کی حکومت کے ساڑھے تین سال بہت اچھے گزرے۔