لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد رفیع اللہ کی زیر صدارت مختلف اُمور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فنکاروں اور افسران وملازمین کے لئے جم بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں الحمراء کا اپنے مشن کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کے لئے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ نے فن وادب کی بہتر ین تشہیر کے لئے اپنے یوٹیوب چینل کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کی بہتری اور ادب وثقافت کی آبیاری کے لئے جدید تکنیک اپنا نا ہوگی،یوٹیوب چینل کے لئے بنایا جانے والا مواد نہایت معیاری ہونا چاہیے.
موبائل ایپ بنانے سے کام کے معیار اور رفتار میں تیزی آئے گی۔ایگزیکٹ وڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ کا آئند ہ اجلاس تک تمام افسران کو اپنی کارکردگی موثر بنا نے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مختلف امور پر مبنی کمیٹیاں اپنا ہوم ورک مکمل کر کے آئیں،جم بنانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے ، فنکاروں اور ملازمین کو اپنی صحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے الحمراء لائبریری میں موجود تمام کتب کو ڈئجیٹلائز ڈکر نے کے احکامات جاری کئے۔ محمد رفیع اللہ نے کہا کہ الحمراء کے روزانہ کے کام کاج کو ڈئجیٹلائز کر کے تمام اُمور کو صاف و شفاف بنایا جائے۔اجلاس میں ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس سید نوید الحسن بخاری و دیگر تمام افسران کی شرکت کی اور اجلاس کو اپنی تجاویز پیش کیں۔