ایوارڈ یافتہ غیر ملکی ماہرین کو

لی کھہ چھیانگ کی ایوارڈ یافتہ غیر ملکی ماہرین کو گرمجوشی سے مبارکباد

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے عظیم عوامی ہال میں چینی حکومت کا دوستی ایوارڈ برائے سال 2022جیتنے والے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔لی کھہ چھیانگ نے ایوارڈ یافتہ غیر ملکی ماہرین کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی، چین کی اصلاحات اور کھلے پن اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں میں ان کے تعاون کی مکمل توثیق کی، اور ان کے ذریعے چین میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی ماہرین اور ان کے خاندانوں کو خوش آمدید کہا.

نیز بین الاقوامی دوست جو چین کی ترقی کی دیکھ بھال اور حمایت کرتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا۔ لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اب بھی دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور جدیدیت کے حصول کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

بین الاقوامی حالات چاہے کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے، چین اپنے عوام کو اچھی زندگی دینے کا سفر جاری رکھے گا۔ اس سال غیر متوقع عوامل سے متاثر ہونے کی وجہ سے، چین کی معیشت کو نئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن اس نے عام طور پر مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم پراعتماد ہیں اور معیشت کو ایک معقول حد کے اندر چلانے اور پائیدار اور صحت مند معاشی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی نے اصلاحات اور کھلے پن سے فائدہ اٹھایا ہے۔مستقبل کا سامنا کرتے ہوئے ہم غیرمتزلزل طور پر اصلاحات کو مزید گہرا کریں گے اور کھلے پن کو وسعت دیں گے اور ترقی میں مضبوط محرکات فراہم کرتے رہیں گے۔ ایوارڈ یافتہ غیر ملکی ماہرین نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ چین کی ترقی اور چین کے غیر ملکی تبادلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے بعد، وہاں موجود غیر ملکی ماہرین نےوزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73ویں سالگرہ منانے کے لیے استقبالیہ میں شرکت کی۔