لاہور (لاہورنامہ)گلوکارہ مومنہ مستحسن ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں ، مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ 3 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے جس میں تعلیم، صحت کی سہولیات، روزگاری، حق رائے دہی، وراثت اور اپنی جائیداد جیسے تمام حقوق شامل ہیں۔
مومنہ مستحسن نے کہا کہ یہ تمام حقوق پر قطع نظر جنس کے ہر انسان کا حق ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ اتنا برا ہے۔ان کے خیالات پرایک صارف نے مومنہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا اس چیز پرآپ کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈر کو ملا نہیں رہیں۔
خواجہ سرں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں لیکن ہم ٹرانس کمیونٹی کے خلاف ہیں جو ہمارے عقائد کے خلاف بھی ہیں۔ کیا آپ مرد سے مرد کی شادی کو سپورٹ کرتی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ قوم لوط کے بارے میں نہیں جانتیں جو کہ ہم جنس پرست تھے۔ کیا اللہ نے ان پر عذاب نازل نہیں کیا۔