لاہور(لاہورنامہ)مشیر حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا،عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے.
انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتے ہیں، لوٹ مار کے بعد بھی شریف خاندان کو اقتدار پر بٹھا دیا جاتا ہے، ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی.
مشیر پنجاب حکومت نے کہا کہ این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے، عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔