سی سی پی او آفس

سی سی پی او آفس لاہور میں انسپکٹر حماد اختر کی ریٹائرمنٹ پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور‌(لاہورنامہ) سی سی پی او آفس لاہور کی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ میں ایس ایس پی ڈسپلن کے پرسنل سٹاف آفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے انسپکٹر حماد اختر کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی ڈسپلن اویس ملک،ڈی ایس پی ایڈمن ریحان جمال،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفیٰ حسن سمیت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران اور سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے انسپکٹر حماد اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف، اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ دیا۔ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کامیابی سے عرصہ ملازمت مکمل کرنے پر انسپکٹر حماد اختر کو مبارکباد دی اور ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے انسپکٹر حماد اختر کی محکمہ پولیس کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ انسپکٹر حماد اختر نے دوران سروس اپنی محکمانہ ذمہ داریاں انتہائی محنت، ایمانداعی اور خوش اسلوبی سے ادا کیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے.

ریٹائر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔انسپکٹر حماد اختر نے بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی کیلئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور دیگر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔