عاصم اظہر

عاصم اظہر نے مداحوں کی خواہش پوری کر دی

کراچی (لاہورنامہ) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو ان کی خواہش پوری کر کے خوش کر دیا۔ عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ارشمان نعیم کو اسٹوڈیو میں عاصم اظہر کا مشہور گانا جو تو نہ ملا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ سب کی خواہش تھی تو اب یہ بہت جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ارشمان نعیم نامی ایک بچے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں اسے گلوکار عاصم اظہر کا مشہور گانا جو تو نہ ملا گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کو ارشمان نعیم کی آواز اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے مستقبل کا کامیاب گلوکار قرار دے دیا اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر عاصم اظہر کو ٹیگ کر کے ارشمان نعیم کی آواز میں اپنا گانا سننے کو کہا۔ارشمان نعیم کی آواز کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔