کیلیفورنیا (لاہورنامہ) معروف اداکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری کیلیفورنیا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ لاس اینجلس ،کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزارنے گئی ہیں۔تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی کے ساتھ اداکار حسن حیات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ صبور علی وہاں سے اپنے مداحوں کے لیے نت نئی تصاویر شیئر کررہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔