راجہ وسیم

سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں کی چھوٹ سےسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، راجہ وسیم

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان وصدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر جولائی کے مقابلہ میں 87.94اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق اگست2022میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری110.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی 2022میں یہ سرمایہ کاری58.9ملین ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ ملک بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں کی چھوٹ بنیادی سہولتوں کے ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیلئے جائیں بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔