زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا لاہور میں کامیاب پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد

 ‎لاہور (لاہورنامہ) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغازاللہ اور رسول٘ کے بابرکت نام سے کیا گیا ۔عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ایونٹ کے دوران نبی پاک ﷺ کی شان میں گلہا ئے عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

‎ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزلاہورباسل حفیظ،حافظ عثمان،علی ریحان سمیت دیگراہم عہدیداران نے شرکت کی ۔

‎ زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی ، ان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سےانڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سامنے لاتے ہیں ‎اس پراپرٹی سیلز ایونٹ میں40 سے زائد منصوبے نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کے ‎مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔