اسلام آباد(لاہورنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت مجھے گرفتار کرسکتی ہے ، فون ٹیپ کرکے آڈیو لیک کرنا بہت بڑاجرم ہے ، گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی فارن فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکی ،صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب اگر ضمانت نہ ہوئی تو کیا ہوگا ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں جیل جانے کو بھی تیار ہوں.
صحافی نے سوال کیا کہ جب آپ وزیراعظم تھے تو کیا آپ کو معلوم تھا کہ فون ٹیپ ہوتے ہیں؟ جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرویلنس ہوتی ہے ، یہ پتا تھا لیکن لیک ہونا غلط بات ہے ، صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو فون ٹیپ ہونے پر اعتراض نہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ بڑا جرم ہے فون کال کو لیک کرنا ۔