صائمہ نور

فلم انڈسٹری کو ہماری عدم دلچسپی نے نقصان پہنچایا، صائمہ نور

لاہور (لاہورنامہ)لالی ووڈ اداکارہ صائمہ نور نے کہاہے کہ معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے. ہمیں غیر ملکی فلموں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا خود ہماری عدم دلچسپی نے پہنچایا ہے۔

ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے مگراب مختلف جوازپیش کرناکوئی اچھاعمل نہیں۔

ایک سوال کے جو اب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ فلم پنجابی ہو یا اردو بس اسکرپٹ معیاری اورکہانی دلچسپ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہم روایتی کہانیوں پرزیادہ توجہ دے رہے ہیںاس سے فائدہ نہیں ہوگاہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے مواد پر مبنی سکرپٹ کو اہمیت دینی ہوگی۔