لاہور(لاہورنامہ) ممتازصنعتکار و سیاسی رہنما صدر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل سابق چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز نے اسمبلی کی طرف سے پاکستان بھر کے تمام چیمبرز کی مدت 2 سال مقرر کرنے کے فیصلہ اور قانون سازی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسمبلی فیصلہ کے بعد عرفان اقبال شیخ صدر پاکستان فیڈریشن آف کامرس و انڈسٹری اور لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کے صدر کاشف انور کی مدت2024تک مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے بعد چیمبرز کے عہدیداران اب پہلے سے زیادہ دلجمعی سے صنعتکاروں و تاجروں کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔
نصر اللہ مغل نے کہا کہ ایک سالہ مدت انتہائی کم تھی ابھی عہدیداران صنعتکارو تاجروں دوست پالیسیاں بنا کر ان پر عملدرآمد ہی شروع کرتے تھے کہ ان کی ایک سالہ مدت ختم ہوجاتی تھی اب و صنعتکار و تاجردوست پالیسیاں تیار رکرکے ان پر عملدرآمد کروا کر تاجروں و صنعتکاروں کیلئے بھر پور خدمات سرانجام دینگے اور حکومت اور انڈسٹریز کے درمیان پل کر کردار ادا کرینگے۔