اسلم اقبال

غلام ذہنیت کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی، اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور لٹیروں کے کیس معاف ہورہے ہیں ،بڑے چوروں کو این آر او اور چھوٹے چورجیل میں ہیں، یہ کوئی انصاف نہیں ہے،

ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے انصاف کی حکمرانی اورقانون کی بالادستی لازم ہے۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90شاہراہ قائد اعظم پر انصاف یوتھ ونگ کے وفد اور تحریک انصاف کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے ذریعے ملک پر چور اور غلام مسلط کردیئے گئے اورغلام ذہنیت کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور حقیقی آزادی کی منزل پانے کیلئے غلام حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔جن کی دولت، جائدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہوں ان کوپاکستان سے کیا لینا دینا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ غلام ذہنیت سے نجات کیلئے ہی عمران خان کی قیادت میں تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کے خاتمے کیلئے ہرایک کو کھڑے ہونا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی صدرانصاف یوتھ ونگ لاہور عمار بشیر گجر اور پی ٹی آئی کے راہنما ملاقات میں موجود تھے۔