انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کی سارہ احمد سے ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کی نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر منور سلطانہ کی چئیرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات ہوئی.

بچوں کے تحفظ اور چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال بیورو اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان ملکر چائلڈ لیبر کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے چائلڈ لیبر کا ڈیٹا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ شئیر کرے گا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان مل کر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائیں گے ۔