تعلیمی اداروں

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کے نئےاوقات کار جاری

لاہور (لاہورنامہ)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے موسم سرما کے اوقات کار پر 17 اکتوبر سے عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار 17 اکتوبرسے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے جس میں پنجاب کے تمام سکولوں کی کے لئے موسم سرما کے نئی سکولز ٹائم ٹیبل کے مطابق بوائز سکولز صبح8:30بجے سے 2:30 بجے تک اورگرلز سکولز صبح8:15 بجے سے 2:15 بجے تک کھلیں گے.

جبکہ جمعتہ المبارک کے لئے صبح 8:30 بجے سے 12:00 بجے تک ہوں گے اسی طرح آفٹر نون سکولز میں صبح8:00 بجے سے 12:30 تک پہلی شفٹ اور دوپہر 1:00 بجے سے 5:30 بجے تک دوسری شفٹ کام کریں گے ۔