بیجنگ (لاہورنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکریٹری جنرل رشید علیموف نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے گزشتہ ایک دہائی میں بڑی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کامیابیاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت کے مرہونِ منت ہیں۔
سی پی سی نے چینی عوام کو غربت سے چھٹکارا دلانے اور دولت مند بنانے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ چین کی خوشحالی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والی سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس نہ صرف چین بلکہ دنیا کے لیے بھی ایک بڑا ایونٹ ہے کیونکہ چین کا تعلق عالمی ترقی سے ہے۔
چین اب عالمی معیشت کا انجن بن چکا ہے اس لیے چین کی ترقی اور چین کی کامیابیوں کا دنیا پر مثبت اثر پڑتا ہے۔مزکورہ اجلاس چین کی اپنی ترقی کے لیے ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کرے گا، جو بلاشبہ عالمی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔