کراچی (لاہورنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کیخلاف جدوجہد بھی کراچی سے ہی شروع ہوئی تھی۔
ہفتہ کو امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔