ٹریفک پلان جاری

لاہور ٹریفک پولیس کا کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر نو کیلئے ٹریفک پلان جاری

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ڈائیر کٹوریٹ کے سربراہان نے لاہور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سی بی ڈی بولیورڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیرنو کے دوران ٹریفک ڈائیورژن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ملا قا ت کی۔

ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی سی بی ڈی ڈی اے ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ پی سی بی ڈی ڈی اے آصف اقبال اور لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے آصف صادق ایس پی ٹریفک، منیر ہاشمی ڈی ایس پی ٹریفک گلبرگ، راشد حیات ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاؤن، اعظم چوہان ڈی ایس پی ٹریفک اچھرہ اور اخلاق احمد ڈی ایس پی ٹریفک ڈیفنس موجود تھے۔

پی سی بی ڈی ڈی اے کی ٹیکینکل ٹیم نے سی بی ڈی بلیوارڈ کی تعمیر کے دوران ٹریفک ڈائیورژن پلان کی وضاحت کی۔ تعمیر کے پہلے مرحلے میں مین بلیوارڈ کی ایک سڑک برکت مارکیٹ سے لبرٹی مارکیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ فردوس مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کے لیے سروس لین علی زیب روڈ سے برکت مارکیٹ اور فیروز پور روڈ کے لیے چلائی جائے گی۔

ماڈل ٹاؤن سے لبرٹی کی طرف آنے والی ٹریفک کو قذافی سٹیڈیم سے موڑ دیا جائے گا، پلان میں فالکن سوسائٹی کے مکینوں کے لیے صاف راستہ تجویز کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب نے کہا کہ ”ایس پی ٹریفک نے بنیادی طور پر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ٹریفک ڈائیورژن پلان سے اتفاق کیا ہے۔

ہم لوگوں کو پلان میں ہونے والی تبدیلیوں اور اہم پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔یہ میگا پراجیکٹ لاہور کے رہایشوں کے لیے ایک سہولت ثابت ہو گا۔ اتھارٹی نے تعمیراتی مراحل کے دوران مسافروں کے لیے محفوظ اور آرام د ے سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔