بیجنگ (لاہورنامہ) 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی رپورٹ کا غیر ملکی زبان میں ترجمہ غیر ملکی ماہرینِ لسانیات کے ایک گروپ نے کیا ہے۔انہوں نے مزکورہ رپورٹ میں نئی تصورات اور خیالات کے حوالے سے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے گہرے تاثرات بیان کئےہیں۔
انگریزی ماہر لسانیات شان نے کہا "عوام پر مبنی ترقیاتی سوچ” اور "ملک عوام کا ہے، اور عوام ملک کے مالک ہیں”، یہ الفاظ صحیح معنوں میں اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ سی پی سی اپنے عوام کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے، اور لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے اور ان کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہے.
عربی زبان کے ماہر یحییٰ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین مستقبل میں بے مثال ترقی کرے گا جس سے دوسرے ممالک کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ وہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک غیر ملکی کے طور پر، میں 20 سال سے زائد عرصے سے چینی لوگوں کے ساتھ ان تبدیلیوں کا تجربہ اور مشاہدہ کرنے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں. مجھے یقین ہے کہ یہ میری زندگی کے لئے ایک قیمتی اور یادگار تجربہ ثابت ہو گا