کاہنہ انڈس ہسپتال

کاہنہ انڈس ہسپتال میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

لاہور(لاہورنامہ) انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسرفیض الحسن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں میں ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانا ہیں۔

کھانا کھانے سے پہلے اور واش روم کے استعمال کے بعد 21سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونا چاہیئے۔ ہاتھ دھونے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ہسپتال میںہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کے دوران جاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

شرکا میں ایس ایم اے پروفیسرفیض الحسن کے علاوہ آوپی ڈی کوارڈئینیٹر محمد رضوان سرور،حافظ قمر عباس ڈاکٹرعبدالوہاب،ڈاکٹرسمی اللہ باجوہ،ڈاکٹر نشاط،ڈاکٹر افرا سجاد،میڈم فاطمہ انسفیکشن کنٹرول ،مس زرتاشہ،ڈاکٹر ندا ذیشان،ڈاکٹر صحیفہ، ڈاکٹرشازیہ اور دیگرڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر شعبوں کے ایچ او ڈی شامل ہوئے۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہنہ ہسپتال کے ایس ایم اے پروفیسرفیض الحسن نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہی کے ذریعے سے ہم معاشرے میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں۔مزیدکہا کہ اچھے پیغام کو دوسروں تک پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اوربچےءکو چاہیئے کہ اپنی عادات کوبہتر بنائیں۔