کمیونسٹ پارٹی آف چائنا

غیر ملکی ماہرین کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرز حکمرانی کی تحسین

بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز سے قبل ، متعدد غیر ملکی زبانوں کے ماہرین نے کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ کے غیر ملکی زبانوں کے تراجم اور تدوین میں حصہ لیا ہے۔

عربی زبان کے ماہر یحییٰ نے بتایا کہ بیسویں پارٹی کانگریس کی رپورٹ کا ترجمہ کرتے ہوئے انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سمت، اصولوں، پالیسیوں اور افکار کی بہتر تفہیم حاصل ہوئی ہے۔

حکمران جماعت کی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چین کو مختلف شعبوں میں ترقیاتی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ہمیشہ عوام پر مرکوز نقطہ نظر پر عمل کیا ہے ، عوام کے لئے خوشیاں تلاش کی ہیں اور پارٹی نے چینی عوام کی مادی اور روحانی زندگی کو بھی نمایاں اہمیت دی ہے۔

چینی طرز کی جدیدیت 20 ویں پارٹی کانگریس کی رپورٹ کی سب سے اہم بات ہے جس نے یحییٰ کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ تصور نہ صرف چین کی اپنی ترقی کی سمت واضح کرتا ہے بلکہ اس کی عالمی اہمیت بھی ہے۔