مریم اورنگزیب

فارن فنڈڈ فتنہ ملکی سالمیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ملک کے خلاف چار سال سازش کی اور اب اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے.

منتخب حکومت کے 176 ووٹوں کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کو پارلیمان اور حکومت سے باہر پھینکا۔منگل کو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عوام فارن فنڈڈ سازشی ٹولے سے آزادی چاہتے ہیں ، چار سال فارن فنڈڈ فتنے کا پاؤں عوام کی گردن پر رہا ہے اور جینا مشکل ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اور جتھہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔