لاہور (لاہورنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ سیاست کا فائنل رائونڈ ہے، اگلے دس دن میں اہم فیصلے ہوجائیں گے.
یہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی کسی طرح ختم ہوجائے مگراس کام کیلئے ہمیں بکرا نہیں بنایا جاسکتا، الیکشن کی تاریخ آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جو میٹنگز ہوئی ہیں وہ پاکستان اورعوام کیلئے خوش آئندہ ہے۔
ادارے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن معیشت کی حالت اچھی نہیں جس سے عوام پریشان ہیں، پاکستانی عوام اور دنیا کو پتہ ہے اس حکومت نے جانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں کشش نہیں اور سیاست کا فائنل رائونڈہے، میں نے 16نومبر کی تاریخ میں دی تھی کہ اہم فیصلے ہوں گے، اب کہہ رہا کہ ہوں اگلے 10دن میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں نوازشریف کی نااہلی کسی طرح ختم ہوجائے مگراس کام کیلئے ہمیں بکرا نہیں بنایا جاسکتا، الیکشن کی تاریخ آنی چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ محکموں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں (ن)لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، ن لیگ کے حالات ہم سے بھی زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔