جعلی ڈگری

جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان 19مارچ کوطلب

لاہور:اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو 19مارچ کوطلب کر لیا۔ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے کیس کی سماعت کی۔غلام سرور خان کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مصروفیت کے باعث آج پیشی سے استثنی دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس لیے رعایت دے رہے ہیں۔ عدالت نے غلام سرور خان کوآئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی۔