راولپنڈی(لاہورنامہ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے،آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے.
اللہ تعالی ارشد شریف کے درجات کوبلند کرے، بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالی ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔