ایف بی آر

ایف بی آر کا اکتوبر میں ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب کی وصولی کا ہدف حاصل

لاہور(لاہورنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس اور محصولات کی وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر میں ہی ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ مالی سال 2000 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف نومبر میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح ایف بی آر نے اہم ترین ہدف ایک ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔چیئرمین ایف بی آر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ ٹیکس اہداف حاصل کرلے گا۔