ڈینگی کے267 مریض

چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے267 مریض رپورٹ

لاہور(لاہورنامہ)چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 267 مریض رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 110، راولپنڈی سے 55، ملتان سے 27،گوجرانولہ سے 26، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے 8،8 ، قصور سے 6،سرگودھا سے 4، اوکاڑہ اور سیالکوٹ سے 3،3 ،اٹک، حافظ آباد، چکوال، ساہیوال ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سے 2،2 جبکہ خوشاب، چینیوٹ، منڈی بہاوالدین، بہاولپور اور ننکانہ صاحب سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔