ابتسام

آپ پاکستان کے ہیرو ہیں، ابتسام کی عمران خان سے ملاقات

لاہور(لاہورنامہ) حملہ آور کو قابو کرنے والے ابتسام حسن نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔

عمران خان نے ملاقات میں ابتسام حسن سے کہا کہ آپ پاکستان کے ہیرو ہیں۔ابتسام نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے زیادہ آپ کی فین ہے ،وہ دل کی مریضہ ہے ۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں اور اپنے سٹاف کو کہا کہ یاد رکھنا ہم جب وزیر آباد جائیں تو ابتسام کے گھر جانا ہے ۔عمران خان نے ابتسام حسن کوٹی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔