بیجنگ (لاہورنامہ) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر” نامی وائٹ پیپر جاری کیا۔
پیر کے روز وائٹ پیپر میں نئے عہد میں چین کی انٹرنیٹ کی ترقی اور حکمرانی کے تصورات اور تجربات کا تعارف کرایا گیا ہے، سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے میں چین کی مثبت کامیابیاں بیان کی گئی ہیں اور سائبر اسپیس میں بین الاقوامی تعاون کے متوقع امکانات پر نظر ڈالی گئی ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی کہ انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک "گلوبل ویلیج” میں تبدیل کر دیا ہے اور بین الاقوامی برادری تیزی سے ایک ہم نصیب معاشرہ بن گئی ہے ۔
وائٹ پیپر کے مطابق، دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد والے ملک کے طور پر، چین معلومات کے دور کے ترقیاتی رجحان کےساتھ عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر عالمی گورننس کے تصور پر عمل پیرا ہے اور سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا آ رہاہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ بنی نوع انسان کا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر کو مزید خوشحال، صاف اور محفوظ بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک زیادہ بہتر سائبر اسپیس بنانے ، سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور بنی نوع کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کا خواہاں ہے۔