بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین ، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھے گی.
دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کے اہم پہلوؤں کو سمجھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی، باہمی مفاد اور جیت جیت نتائج کے حصول کے لئے کوشش جاری رکھے گی، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کرے گی، اور ایک ہنگامہ خیز دنیا کے لئے مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرے گی.
یہ چین اور یورپی یونین اور مجموعی طور پر پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔وا ضح رہے کہ یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے حال ہی میں ایک مضمون میں کہا ہے کہ چین یورپی یونین کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک جامع اور ادارہ جاتی حریف بھی ہے۔ یورپی یونین کو چین پر ضرورت سے زیادہ انحصار سے بچنا چاہئے اور اپنی لچک کو بڑھانا چاہئے.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جی سیون پلیٹ فارم کے ذریعے چین سے متعلق امور پر شراکت داروں کے ساتھ رابطے برقرار رکھیں گے اور انسانی حقوق اور دیگر امور پر چین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔