لاہور (لاہورنامہ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وفاقی حکومت کے شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے حوالے سے دائر اپیلیں واپس لینے کے اقدام کی تحسین کی ہے ۔
انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی حکومت کا سودی نظام کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام معاشرے اور عوام کے لیے باعث برکت ہو گا۔سودی نظام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف جنگ کہا گیا ہے، جو کہ سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔