منی لانڈرنگ

منی لانڈرنگ میں ملوث14ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی

لاہور (لاہورنامہ) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کے شریک 14ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

شریک ملزم محمد عثمان سمیت چودہ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں تاہم گزشتہ روز جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کاروائی کر 7 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔اسی کیس میں عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کرچکی ہے۔