سرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا یونیورسٹی اور تانگ انٹرنیشنل میں تعلیمی و ثقافتی بنیادوں پر معاہدے پر دستخط

سرگودھا (لاہورنامہ) چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی و ثقافتی بنیادوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے سرگودھا یونیورسٹی اور تانگ انٹرنیشنل چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے معاہدے پر دستخط کر دیے.

معاہدے کی تقریب وائس چانسلر آف کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ایڈیشنل ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر انجم مرتضیٰ اور تانگ،پاکستان کے ڈائریکٹر مسٹر میکس ما نے کیے۔

معاہدے کا مقصد چین کے سی سی ٹی ای ماڈل کے ذریعے موثر تربیت، معیار کی جانچ،سی پیک انڈسٹریز، سپیشل اکنامک زونز اورلوکل اکنامک زونز کے لیے افرادی قوت کی سرٹیفیکیشن سمیت ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کی بنیاد رکھنا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ تانگ، سرگودھا یونیورسٹی اور سرگودھا چیمبرآف کامرس م اینڈ انڈسٹری مشترکہ طور پرسٹرس ایکسپورٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے ماڈل انڈسٹریل یونٹ قائم کرنے کیلئے کوششیں کریں گے۔

علاوہ ازیں جدید طریقہ تدریس، کورس ڈیزائن،مشترکہ سمپوزیم کیلئے بھی تانگ اور سرگودھا یونیورسٹی کے درمیان تعاون قائم ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ اس معاہدے سے سرگودھا یونیورسٹی کے چین کی ٹاپ یونیورسٹیز اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹس سے روابط قائم ہوں گے جبکہ اس معاہدے کی بدولت مشترکہ ڈگری پروگرامز، چینی زبان کے پروگرامز اوروکیشنل و فیکلٹی ٹریننگ کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مسٹر میکس ما نے کہا کہ معاہدے کی بدولت سرگودھا یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی، دو طرفہ ڈپلوماز اور مشترکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام میں تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہ اس پروگرام کے تحت سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد چین کی جامعات سے ایک سالہ عملی تربیت حاصل کریں گے اور طلبہ کودونوں طرف سے ڈگری دی جائے گی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز ڈاکٹر فضل الرحمن،ڈاکٹر عرفان اللہ، چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر ابرار ظہوربھٹی اور تانگ کے بزنس ڈویلپمنٹ مینجر یاسر شکور بھی موجود تھے۔