لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی عنان قمر نے محمود بوٹی کمپوسٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔جی ایم پلاننگ ڈاکٹر کامران، مینجر کمپوسٹ پلانٹ محمد یاسر نے ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔
محمود بوٹی پلانٹ پر کمپوسٹنگ کے عمل سے ”بیلیا” نامی دیسی کھاد تیار کی جارہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیوایم سی علی عنان قمر کو بریفینگ میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ روزانہ 200 ٹن کوڑے کی کمپوسٹنگ سے قدرتی کھاد بنائی جا رہی ہے، کمپوسٹ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے منڈیوں سے گرین ویسٹ کو کمپوسٹ پلانٹ پر بھجوایا جا رہا ہے۔
وزٹ کے دوران سی ای و علی عنان قمر نے ہدایات جاری کیں کہ کمپوسٹ کے معیار کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق بہتر بنایا جائے اور کوالٹی بہتر بنا کر جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے۔ ورکرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا تھا کہ ورکرز کی صحت برقرار رکھنے کیلئے سیفٹی کٹ کا بھی فوری انتظام کیا جائے۔کمپوسٹ پلانٹ پر کام کرنے والے ورکرز کو گلوز، جوتے، گیسز سے بچاؤ کیلئے ہیلمٹ اور ضروری اشیاء فوری مہیا کی جائیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ جدید پروسیس کا استعمال یقینی بنا کر کمپوسٹ بنانے کی مقدار اور عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ اچھی کمپوسٹ کی پروڈکشن سے کمپنی کا بزنس بڑھانے میں مدد ملے گی۔