لاہور(لاہورنامہ) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی دعوت پر سرگنگارام کی پوتی امریکن سنیٹرکیشا رام نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ کیا۔
کمشنر او پی سی سید خادم عباس، ڈائریکٹرپولیس میٹرز امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر ایڈمن بابر بشیر اور دیگر افیسران نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے امریکن سنیٹرکیشا رام کوپنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں ون ونڈو کے تحت اوورسیز پاکستانیز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا وزٹ کروایا اور اوپی سی کی کارگردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں آن لائن سسٹم کے تحت اپنی مشکلات کے حل کے لیے فوری شکایت درج کروا سکتے ہیں اپنی شکایت کی کاروائی کو ان لائن چیک بھی کر سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن نے دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز کمیونٹی کیلئے بیرون ممالک میں ایڈوائزی کونسل کی بھی تشکیل دی ہے اور صوبہ پنجاب کے ہر اضلاع میں چیئرمین بھی مقرر کیے ہیں۔امریکن سنیٹرکیشا رام سرگنگارام کی پوتی نے او پی سی کی کارگردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ سمندرپار مقیم کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں مکمل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کیلئے او پی سی پنجا ب میں ایک ہی چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہیں۔ اُنہوں نے وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمو د الحسن کی قیادت میں او پی سی میں ون ونڈو آپریشن کو بھی سہرا۔ اس موقع پر کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے افسران اندرونی اور بیرونی ممالک میں روڈ شو بھی کرنے جا رہے ہیں۔