خرم دستگیر

پچھلے دور میں التواء کا شکار منصوبوں کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، خرم دستگیر

سکی کناری (لاہورنامہ)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ چیلجینگ انجینئرنگ کا منصوبہ ہے ، یہ پراجیکٹ سکی کناری میں بجلی کی ترسیل کیلئے معاون ثابت ہوگا ، اس پر 18ارب روپے کی لاگت آئی ۔

پراجیکٹ پر کام کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں ان کارکنان تک پہنچنے کیلئے بھی سڑکیں تعمیر کرنا پڑیں ، بعض جگہ چند سو میٹر اور 600کلومیٹر ہیں، اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہم عوام کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں۔

منگل کے روز سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سستی اور وافر بجلی مہیا کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ٹرانسمیشن لائن ہے ، نواز شریف نے ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنائے ، گزشتہ حکومت نے چار سالوں میں ملکی بنیادیں ہلا دیں ، پچھلے دور میں التواء کا شکار منصوبوں کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، اس ملک کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے ، اگر کسی میں ملکی ترقی کا جذبہ دیکھا تو وہ نوازشریف ہے ہیں۔

ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں نوازشریف کا نام نظر آتاہے ، خرم دستگیر نے کہا کہ سیاست میں بہت تنقید ہوتی ہے ہم پر الزامات لگتے ہیںِ ہمیں اپنے بچوں کیلئے خوشحال پاکستان کی بنیاد آج رکھی ہے ، ہم نے بہت تلخ تجربہ کیا ،چار سال اس ملک کی بنیادیں توڑی گئی ہیں ،دیا میر بھاشا ڈیم پر کام ہورہا ہے ،گزشتہ دور میں کئی منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا ،ہم پر الزامات اور تنقید کی جاتی رہی ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔