لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیاں توڑنے سے ملک میں زبردست سیاسی بحران جنم لے گا جس سے معیشت کی بہتری کی رہی سہی امید بھی ختم ہوجائے گی۔
اس لیے پی ٹی آئی اپنے مفادات کے لئے ملکی سلامتی سے کھیلنے اور قومی وسائل کے ضیاں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ایسے فیصلوں سے ایک بار پھر لوٹے خریدنے کا سلسلہ چل نکلے گا اہم فیصلے سڑکوں پر نہیں کئے جاسکتے۔ایسے فیصلہ مذاکرات کی ٹیبل پر حل کئے جائیں تاکہ ملکی معیشت متاثر نہ ہو۔
سڑکوں پر فیصلے اور نئے الیکشن کا مطالبہ حیران کن ہیں کیونکہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے اس لیے قومی وسائل کے ضیاع کی بجائے چند ماہ منعقد ہونے والے الیکشن میں تمام جماعتیں شامل ہوں اور جو اکثریت ظاہر کرے وہ حکومت بنالے۔قبل از وقت الیکشن قومی دولت کا ضیا ع ہوگا۔
ملک میں وسائل کی کمی ہے صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے سے چار سو سے زیادہ حلقوں میں انتخابات ہونگے جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی ملک کے مالی حالات خراب ہیں زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں اس لیے تمام جماعتیں ملکر ملک کی خاطر میثاق معیشت کریں اور ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنائیں.