اقوام متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کےحیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی 15 ویں کانفرنس (کاپ 15) کے صدر ، چین کے وزیرماحولیات، ہوانگ رون چھیو نے مونٹریال ، کینیڈا میں کاپ 15 کے کل رکنی اجلاس، بائیو سیفٹی پر کارٹاجینا پروٹوکول کے فریقین کی کانفرنس کے 10ویں اجلاس اور ناگویا پروٹوکول کے فریقوں کی چوتھی کانفرنس کی صدارت کی۔
پیر کے روز اجلاس میں مختلف ورکنگ گروپس کے مابین مشاورت کی پیشرفت سے متعلق رپورٹس کی سماعت کی گئی، مذاکراتی عمل کا پہلا جائزہ لیا گیا اور 23 فیصلوں پر غور کیا گیا اور انہیں منظور کیا گیا، جو اجلاس کے تمام ایجنڈوں کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔
اجلاس میں 193ممالک ،بین الاقوامی ایجنسیوں، این جی اوز اور متعلقہ فریقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6,000 افراد نے شرکت کی۔ بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس 7 تاریخ کو شروع ہوئی تھی اور 19 تاریخ تک جاری رہے گی ۔اجلاس کے حوالے سے اہم ترین متوقع نتیجہ "پوسٹ 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک” کا حصول ہے۔