راجہ وسیم حسن

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)راجہ وسیم حسن چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و اسٹیل فیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس و انڈسٹریز پاکستان نے حکومت کی طرف سے مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو غیر ضروری پریشان سے تحفظ حاصل ہوگا.

اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی س مل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیا ہوگا انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے .

ملک میں سرمایہ کاری ماحول پر عدم اعتماد کی بناء پر پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52فیصد سے زائد کمی آچکی ہے اور اس میں مزید کمی آرہی ہے جس سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے اس لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ازحد ضروری ہے تاکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواور ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات مل سکے۔

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روز گار کے بھی وافر مواقع دستیاب ہونگے۔