نیشنل اسٹیڈیم

کراچی ،پاکستان سپر لیگ فور کے پانچ میچز کی تیاریوں کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کام آخری مراحل میں داخل

کراچی :کراچی میں فائنل سمیت پاکستان سپر لیگ فور کے پانچ میچز کی تیاریوں کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔پاکستان سوپر لیگ فور کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 80فیصد کام مکمل ہوگیا، حنیف محمد انکلوژر میں رنگ برنگی فولڈنگ کرسیاں نصب کردی گئی ہیں۔اسی طرح دیگر انکلوژر کی کرسیاں کو بھی خوبصورت رنگوں سے سجا دیا گیا ہے جن انکلوژر میں کرسیاں نہیں وہ انکلوژر بھی رنگ دیئے گئے ۔اسٹیڈیم کے 16انکلوژر میں سے 12انکلوژر کی چھتوں پر ٹیفلون کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہوگیا، باقی چار انکلوژر میں کام تاحال جاری ہے۔اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں بھی تزین و آرائش کا کام بھی 90فیصد مکمل ہوگیا، چیئر باکس ، کمنٹری باکس اور میڈیا باکس کو مزید خوبصورتی بنانے کا کام جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا پہلا میچ 7مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔