لاہور ( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم انتخابات کے لئے 6 ماہ انتظار کرسکتے ہیں مگر اس وقت تک ملک کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوگا.
جس پارلیمنٹ کو سلیکٹڈ کہتے تھے آج اسی کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اب عوام کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے، ہم ڈریں گے نہ جھکیں گے ،پاکستان کی معیشت اور استحکام پر مسلسل ڈاکے ڈالے جارہے ہیں، 1100ارب روپے کا این آر او دے دیا گیا ہے ۔
حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔پاکستان کی معیشت اور استحکام پر مسلسل ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،دو خاندانوں نے اپنے گیارہ سوارب کی لوٹ مار پر معاف کروا لی ہے،ہماری قیادت اور کارکنان کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔بتانا چاہتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
مگر مسلسل عوام کی سیاسی آزادیوں پر حملہ ہو رہا ہے،ہمارے دو رہنمائوں شہبازگل اور اعظم سواتی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، بجلی کے فی یونٹ ریٹ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔اب عوام کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معیشت آپ سے چل نہیں رہی، اس وقت ملک میں تین ایمرجنسیاں لگانا چاہتے ہیں، انرجی، اخراجات اور ایکسپورٹ کی ایمرجنسی بہت ضروری ہے ۔
روس سے سستا تیل اور گیس لینا تھا تو کس نے روکا ہے،جب 30ڈالر کا ریلیف مل رہا تھا تب نہیں لیا،اب 13 ڈالر ریلیف پر لینے کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی حقوق میسر ہیں اورنہ ہی معیشت مستحکم ہے،صرف این آر او ون اور ٹو ہیں۔اس وقت بلاول اور مصدق ملک، مفتاح اور اسحاق ڈار آپس میں متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
معیشت کا یہ حال ہے کہ اسحاق ڈار کی بات مانیں یا مفتاح اسماعیل کی بات سنیں ۔حماد اظہر نے کہا کہ جس پارلیمنٹ کو سلیکٹڈ کہتے تھے آج اسی کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، نہ ہم ڈریں گے نہ جھکیں گے ۔عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے۔
اس ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم جیت جائیں گے۔انتخابات کے لئے 6 ماہ انتظار بھی کرسکتے ہیں لیکن اس وقت تک ملک کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوگا۔