عثمان بزدار

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5جنوری تک توسیع

لاہور (لاہورنامہ) لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے شراب کے لائسنس جاری کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارشات ہیڈ آفس ارسال کی ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری بند کرنے کا اختیار ہیڈ آفس کو ہے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔