حیاتیاتی ہتھیاروں

چین، آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہیں، ماؤ ننگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے.

صدر شی جن پھنگ نے آسٹریلوی گورنر جنرل ہرلی اور وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا، اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اس اہم دن کو منانے کے لئے وزیر اعظم البانیز کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ وزیر اعظم البانیز نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر دی آسٹریلین میں ایک دستخط شدہ مضمون شائع کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 50 سال قبل آسٹریلیا اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام نے آسٹریلیا کے لئے مزید مواقع اور خوشحالی سے بھرپور دنیا کی پیش گوئی کی تھی .

اور 50 سال بعد ، آسٹریلیا اب بھی آسٹریلیا چین تعلقات کو مستحکم کرنے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کا خواہاں ہے۔ چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی وزیر خارجہ محترمہ پینی وانگ چین کا دورہ کر رہی ہیں۔

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای آج سہ پہر ان سے بات چیت کر رہے ہیں اور چین آسٹریلیا سفارتی اور تزویراتی مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ ایک اور اہم اعلیٰ سطحی تبادلہ ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس دورے سے بالی اجلاس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لینے ، مکالمے کو مضبوط بنانے، تعاون کو وسعت دینے، اختلافات کو حل کرنے ، باہمی احترام، باہمی فائدے اورجیت جیت کے اصولوں کے مطابق صحیح راستے اور پائیدار ترقی کی طرف واپسی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔